6 سال بیت گئے ہیں افسوس شہید اسلام ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے ورثاء کو انصاف فراہم نہیں کیا جاسکا ہے، وقار علی سومرو

اتوار 29 نومبر 2020 20:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) پاکستان غریب عوام پارٹی ضلع سکھر کے صدر وقار علی سومرو نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے شہید اسلام علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو نے اپنی پوری زندگی دین اسلام اس سندھ کے حقوق کیلئے اپنی ساری زندگی وقف کی 29 نومبر 2014 کو نماز کی ادائیگی کے دوران انہیں شہید کیا گیا 6 سال بیت گئے ہیں لیکن افسوس شہید اسلام ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے ورثاء کو انصاف فراہم نہیں کیا جاسکا ہے جاری کردہ بیان میں پاکستان غریب عوام پارٹی ضلع سکھرکے صدر وقار علی سومرو نے مزید کہا کے شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو سندھ دھرتی کے بہادر اور سچے سپوت تھے آج جسمانی طور پر وہ ہمارے ساتھ نہیں ہے لیکن ان کی دین اسلام اور سندھ دھرتی سمیت ملک پاکستان کیلئے جدوجہد ھمیشہ یاد رکھی جائیگی آج اس عظیم ہستی کو شہادت کی دن خراج عقیدت اور احترام سے سلام پیش کرتے ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں