سندھ بار کونسل کے سالانہ انتخابات زیر نگرانی الیکشن کمشنر کے سیشن کورٹ میں انعقاد

وکلاء برادری کے حقوق اور انکے ددرپیش مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے، قربان ملانو ایڈووکیٹ

اتوار 29 نومبر 2020 20:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) سندھ بار کونسل کے سالانہ انتخابات زیر نگرانی الیکشن کمشنر کے سیشن کورٹ میں منعقد ہوئے ووٹنگ کا عمل صبح نو بجے تا شام پانچ بجے تک جاری رہا الیکشن میں مختلف شہروں سمیت سکھر کے 800 سے زائد میل و فیمل وکلائ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا انتخابی عمل کے دوران الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے حمایتوں کی جانب سے انتخابی کیمپ لگائے گئے تھے اور اپنے اپنے امیدواروں کے حق میں نعرے سمیت ووٹرز کی منت سماجت اور گھما گہمی جاری رہی سکھر انتظامیہ کی جانب س کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے آٹھ سے زائد تھانوں کی پولیس نفری تعینات کی گئی تھی انتخابی نتائج سے قبل امیدواروں اور حمایتی ایک دوسرے سے برتری حاصل کرنے کے اعلان کرتے ہوئے نظر آرہے تھے الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق سندھ بار کونسل کے سالانہ انتخابات میں حصہ لینے والے پروگریسیو لائرز پینل کے قربان ملانو ایڈوکیٹ نے 565ووٹ ،ایڈوکیٹ شفقت رحیم نے 503 ووٹ لئے جبکہ پروگریسیو لائرز پینل کے عبدالرزاق مہر گھوٹکی،یاسر عرفات شر نوشہرو فیروز ،عبدالستار لوہرانی و دیگر کامیاب قرار پائے انتخابی نتائج کا اعلان ہوتے ہی کامیاب امیدواروں کے حمایتوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وکلاء رہنماؤں علی حیدر ادا ،محفوظ اعوان، طارق منگی، شفیق بابر لغاری،ایاز علی شیخ، کی بڑی تعداد نے کامیاب امیدواروں کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے دوسری جانب وکلاء برادری ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص کرتے ہوئے اپنے امیدواروں کی جیت کی خوشی کا جشن بنایا اس موقع پرسندھ بار کونسل کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب ایڈوکیٹ قربان ملانو،شفقت رحیم راجپوت و دیگر کا کہنا تھا کہ ہماری پروگریسیو لائرز پینل کی جیت وکلاء برادری کا اعتماد اور بھروسہ ہے وکلاء برادری کے حقوق اور انکے ددرپیش مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں