ٓتھانہ نیو پنڈ کی حدود میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ،علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

اتوار 29 نومبر 2020 21:45

ٰ سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2020ء) تھانہ نیو پنڈ کی حدود میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ،علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،نامعلوم چور سماجی رہنما عبید اللہ بھٹو کے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل لے اڑے ،سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر ایس ایس پی سکھر و دیگر بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو پنڈ کی حدود کے مختلف علاقوں میں پولیس کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے نامعلوم چوروں کی کاروائیوں کی وجہ سے علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے چند روز قبل نامعلوم چور سکھر شہری اتحاد کے چئیرمین ایس ڈی اے کے وائس چئیرمین مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد کے بیٹے کی گھر کے باہر کھڑی نئی موٹر سائیکل سی ڈی سیونٹی چوری کرکے لئے گئے جبکہ تھانہ نیو پنڈ کے مختلف علاقوں عباسی محلہ میں بھی نامعلوم چور موٹر سائیکل کا کاربیٹر چور کرگئے ھے چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں اضافہ اورپولیس کی غیر رسمی کاروائیوں پر سکھر کی سیاسی،سماجی،مذہبی سمیت تاجر تنظیموں کے رہنماؤں سمیت مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ موٹر سائیکل کو چوری ہوئے پندرہ روز گذر چکے ہیں لیکن ابتک پولیس مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرنے میں ناکام ہے شکایت کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے پولیس ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں شہری حلقوں نے ایس ایس پی سکھر سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہی

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں