پی ایم سی کے زیر اہتمام میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

پیر 30 نومبر 2020 22:56

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء)پی ایم سی کے زیر اہتمام میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا سکھر میں پی ایم سی کے زیر انتظام سات سینٹرز قائم کئے گئے تھے جس میں سکھر , روہڑی , گھوٹکی, خیرپور سمیت مختلف شہروں کے ساڑھے چار ہزار سے زائد طلبائ و طالبات نے انٹری ٹیسٹ دیئے، امتحانی مراکز میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا گیا تھا اور طلبا کو ماسک لگا کر سینٹر میں داخلے کی اجازت دی گئی ٹیسٹ لینے والے عملیکے مطابق امتحانات کے نتائج چند روز میں نیٹ پر جاری کئے جائینگے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں