سکھر:ٹرالر اور ویگن کے المناک حادثے میں 11 افراد کی ہلاکت اور متعددافراد زخمی

پیر 30 نومبر 2020 23:04

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) سانگی کے قریب ٹرالر اور ویگن کے المناک حادثے میں 11 افراد کی ہلاکت اور متعددافراد کے زخمی ہوجانے جبکہ کشمور کے قریب ٹرالر کی زد میں آکر ڈاٹسن اور رکشہ میں سوار 4 افراد کی ہلاکت پر گہرے رنج والم اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کے صدر محمد دین، سینئر نائب صدر علی جبران ، نائب صدر محمد عامر فاروقی ، سابق صدور شکیل احمد مختار، محمد اقبال آرائیں، انجینئر عبدالفتاح شیخ، عامر علی خان غوری، محمد رفیق ڈوسانی ، ملک محمد رضوان الحق اور اراکینِ مجلسِ انتظامیہ نے روڈ حادثات کو موٹروے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان قرار دیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ذیلی سڑکوں پر ہونے والے حادثات کے ساتھ ساتھ نیشنل ہائی ویز پر آئے روز وقوع پزیر المناک حادثوں میں قیمتی جانوں کے زیاں کو موٹروے پولیس کی لاپرواہی اور ناقص کارکردگی کا نتیجہ قرار دیا اور بالا حکام سے مطالبہ کیا گیا کے ا اوور لوڈنگ کے ساتھ ساتھ اوور سپیڈنگ ، غلط اوور ٹیکنگ پر بھی سخت تادیبی کارروائی کی جانی چاہیے تاکہ آئے روز رونما ہونے والے حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضائع ہونے اورحادثات میں معذور ہوجانے سے معاشی پریشانیوں کا شکار ہونے سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ رکھا جا سکی

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں