سکھر پولیس کی بروقت کاروائی، نوجوانوں کو نسوانی آواز میں لالچ دیکر اغوا کی کوشش ناکام ، دو افراد کو اغواء ہونے سے بچا لیا گیا

پیر 30 نومبر 2020 23:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) سکھر پولیس کی بروقت کاروائی، نوجوانوں کو نسوانی آواز میں لالچ دیکر اغوا کی کوشش ناکام ، دو افراد کو اغواء ہونے سے بچا لیا گیا ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق سکھر کے علاقے پنوعاقل کے رہائشی ریحان بھٹو اور سانگھڑ سے تعلق رکھنے والے آصف علی خاصخیلی کو نسوانی آواز میں دھوکہ دھی سے کچے کی طرف بلایا جا رہا تھا سکھر پولیس نے اطلاع پرکاروائی کرکے مذکورہ دونوں افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا ہے، ٹیکنیکل رپورٹ کے مطابق مذکورہ افراد کو تیغانی اغواء کار گینگ نسوانی آواز میں شادی کی لالچ دیکر اغوا کرنے کی کوشش کررہے تھے پولیس نے بروقت کارروائی کرکے دونوں افراد کو کاروائی کرکے اغواء سے بچا لیا نوجوانوں کو مزید قانونی کارروائی کے بعد اہلخانہ کے حوالے کیا جائے گا ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے پولیس ٹیم کو کامیاب کاروائی پرشاباشی کا پیغام دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں