پی پی سٹی ورکر ز سکھر کے زیر اہتمام کارکنان کی کثیر تعداد نے ملتان جلسے کی کامیابی کی خوشی میں واری تڑ روڈ پر پی پی سٹی ورکرز کے نصیر گوپانگ ،آصف راجپوت،قدیر کندھر،،صدا حسین،خان گڈانی و دیگر کی قیادت میںڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص، جئے بھٹو ، جئے پیلز پارٹی کے نعرے لگائے اور اپنی خوشی کا اظہار کیا

منگل 1 دسمبر 2020 21:17

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2020ء) پی پی سٹی ورکر ز سکھر کے زیر اہتمام کارکنان کی کثیر تعداد نے ملتان جلسے کی کامیابی کی خوشی میں واری تڑ روڈ پر پی پی سٹی ورکرز کے نصیر گوپانگ ،آصف راجپوت،قدیر کندھر،،صدا حسین،خان گڈانی و دیگر کی قیادت میںڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص کرتے ہوئے جئے بھٹو ، جئے پیلز پارٹی کے نعرے لگائے اور اپنی خوشی کا اظہار کیا ، اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پی پی کا یوم تاسسیس صرف ایک دن بلکہ اپنے شہید قائدین کیساتھ عہد وفا کا دن تھا اور یہ دن ہمیں اپنے شہید قائدین سمیت انکے فکر و فلسفے اور عوامی مشن کو پائیہ تکیمل تک پہنچانے کی یاد دلاتا ہے ، کل کے ملتان جلسے سے میں شریک لاکھوں عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ موجودہ حکومت سے نجات کے خواہشمند ہیں پی پی کے جیالے اپنے شہید قائدین سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ، آصفہ بھٹو و دیگر قائدین سے عہد کرتے ہیںکے پی پی کے عوامی مشن کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگی

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں