پاک آرمی میں بطور فیلڈ ریکیوٹر کی مستقل بنیادوںبھرتی کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 دسمبر مقرر

بدھ 2 دسمبر 2020 16:46

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) پاک آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنوں عاقل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاک آرمی میں مستقل بنیادوں پر فیلڈ ریکیوٹر(BPS-01) کی انرولمنٹ کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں جس کی آخری تاریخ 10 دسمبر 2020 ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیے کے مطابق فیلڈ ریکیوٹر کی بھرتی کے لیے خواہشمندامیدوار مرد سکھر، گھوٹکی، نوشہروفیروز اور خیرپور اضلاع کے ڈومیسائل رکھنے والے جن کی تعلیم پرائمری یا اس سے زیادہ ہو ں وہ پاک آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنوں عاقل کے ٹیلیفون نمبر071-5805599 اور موبائل نمبر0321-5399030 پر رابطہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں