سکھر ڈویژن کے متعدد ریلوے اسٹیشنوں کے جنریٹر خراب

20 گھنٹہ لوڈشیڈنگ کے باعث سی بی آئی کمپیوٹر سسٹم ناکارہ،مسافروں کو مشکلات کا سامنا

بدھ 2 دسمبر 2020 18:31

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) سکھر ڈویژن کے متعدد ریلوے اسٹیشنوں کے جنریٹر خراب،20 گھنٹہ لوڈشیڈنگ کے باعث سی بی آئی کمپیوٹر سسٹم ناکارہ، ایکسل کانٹر ایک سال سے خراب، تمام ٹرینیں پی ایل سی پر روانہ،ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامناہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر ڈویژن کے اسٹیشنوں کوٹ لالو، بھریاروڈ، لاکھا روڈ سمیت متعدد ریلوے اسٹیشنوں کے جنریٹر عرصہ دراز سے خراب پڑے ہیں جبکہ 20 گھنٹہ سے زیادہ کی لوڈشڈنگ سے ریلوے اسٹیشنوں کا سی بی آئی کمپیوٹر سگنل سسٹم ناکارہ ہو کر رہ گیا ہے ریلوے انتظامیہ کی بے حسی اور لاپرواہی کے سبب پڈعیدن اور بھریاروڈ ریلوے اسٹیشنوں کا ایکسل کانٹر گزشتہ ایک سال سے خراب پڑا ہے مگر ایکسل کانٹر کو تبدیل نہیں کیا جا رہا ہے جس کے باعث ٹرینیں پی ایل سی پر جارہی ہیں ٹرینیں لیٹ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سسٹم سے تو پرانا کیبن کانٹا سسٹم بہتر تھا موجودہ کمپیوٹر سگنل سسٹم آئے روز خراب رہتا ہے اس سلسلہ میں مختلف ریلوے اسٹیشنوں کے اسٹیشن ماسٹر سے رابط کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ہم نے متعلقہ حکام کو مذکورہ مسائل سے آ گاہ کیا ہے انہوں نے جنریٹر کی مرمت کی یقین دہانی کرائی ہے اور بتایا کہ کانٹر ایکسل سسٹم چائینہ سے منگوایا گیا ہے جلد تبدیل کردیئے جائیں گے جس سے ٹرینوں کی آمد و رفت بہتر ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں