قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف شیخ برادری کا احتجاجی مظاہرہ

بدھ 2 دسمبر 2020 18:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف ببرلوء کی مکین شیخ برادری سے تعلق رکھنے والے ندیم عباس ،فرید،کامران ،راجہ،کاشف و دیگر نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں انصاف حصول کیلئے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر شیخ اتحاد کے رہنما علی مردان شیخ نے بھی مظاہرے میں شرکت کی اور مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے بتایا کہ چار دن قبل بچوں کی معمولی بات پر ہونے والے جھگڑے پر علاقے کی بااثر سید برادری کے افراد سید امیر شاہ،سکندر شاہ،علمبردار و دیگر نے ہمارے عزیز زیشان پر حملہ کرکے اسے بے دردی سے قتل کردیا تھا کہ واقعہ کی رپورٹ درج ہونے کے باوجود ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں ،شکایت پر جوابدار ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں پولیس جوابداروں کے کہنے پر ہمیں کیس واپس لینے کیلئے حراساں کررہی ہے مظاہرین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہمی سمیت قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف و تحفظ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں