موسم سرما کی آمد کیساتھ ہی سکھر اور روہڑی میں مچھلی کی فروخت میں اضافہ ، مختلف مقامات پرانواع و اقسام کی تلی ہوئی مچھلیوں کی دکانیں سج گئیں

جمعرات 3 دسمبر 2020 23:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2020ء) موسم سرما کی آمد کیساتھ ہی سکھر اور روہڑی میں مچھلی کی فروخت میں اضافہ ، مختلف مقامات پرانواع و اقسام کی تلی ہوئی مچھلیوں کی دکانیں سج گئیں ،دکانداروں نے من مانے ریٹ مقرر کر دیئے ، متوسط طبقے کو مچھلی کی خریداری میں مشکلات کا سامنا، مچھلی کی قیمتوں میں من مانی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر اور اسکے گرد نواح کے مختلف علاقوں میں بھی سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی مچھلی کا استعمال بڑھنا شروع ہو گیا ہے ،جبکہ صبح کے اوقات میں شہر کی گلی محلوں میں تازہ مچھلی فروخت کرنے والوں کی صدائیں سنائی دیتی ہیں اسی طرح شہر کے مختلف مقامات بیراج روڈ ، پان منڈی ، ڈھک روڈ ، شکارپور روڈ ، میانی روڈ ، ملٹری روڈ و دیگر علاقوں میں بھی تلی ہوئی مچھلیوں کی دکانوں پر شہریوں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی موسم کی شدت کے ساتھ تازہ اور تلی ہوئی مچھلی کا کاروبار بھی عروج پرپہنچ جاتا ہے ، مذکورہ مقامات سمیت سکھر کے ہوٹلوں اور فوڈپوائنٹ پر بھی تلی ہوئی مچھلی کی نت نئی اقسام فروخت ہوتی ہیں ، مچھلیوں کی مانگ میں اضافے کیساتھ ہی مچھلی کے نرخ میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

مچھلی کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے کم آمدن والے افراد کو سردی کے موسم میں بالخصوص مچھلی کی خریداری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، شہریوںنے بتایا کہ بعض دوکانداروں نے من مرضی کے نرخ مقرر کررکھے ہیں جس کے باعث متوسط طبقے کو مچھلی کی خریداری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مچھلی کی قیمتوں میں من مانی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہری سرد موسم میں مچھلی کا بھرپور مزہ اٹھا سکیں

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں