ًسکھر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے مینارہ روڈ پر قائم پی ایس او پیٹرول پمپ سیل کر دیا

جمعرات 3 دسمبر 2020 23:43

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2020ء) سکھر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے مینارہ روڈ پر قائم پی ایس او پیٹرول پمپ سیل کر دیا ،کارروائی عدالتی احکامات پر کی گئی ہے ، میونسپل کمشنر ،کاروائی غیر قانونی غیر آئینی ہے 64سال سے پیٹرول پمپ قائم ہے اور تمام قانونی دستاویزات مکمل موجود ہیں ،عدالت سے رجوع کرینگے، پمپ مالک تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن کے انٹی انکروچمنٹ فورس کی بھاری نفری نے میونسپل کمشنر اعجاز تنیو کے ہمراہ مینارہ روڈ پر قائم پی ایس او پیٹرول پمپ پر اچانک کاروائی کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر سیل کردیا اور بلدیہ اعلیٰ سکھر کی جانب سے سیل کئے جانے والے لیٹر لگا کر اپنے ملازمین بیٹھا دیئے کاروائی کے دوران عملے نے قریبی دکانوں کو بھی سیل کرنا چاہا تاہم دکانداروں کے احتجاج پر میونسپل کمشنر اعجاز تنیو نے دکانداروں اور پیٹرول پمپ مالک کو دفتر آکر تمام معمالات بیٹھ کر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے چلے گئے لیکن انتظامیہ نے پیٹرول پمپ کو سیل ہی رہنے دیا دوسری جانب پی ایس او پیٹرول پمپ کے مالک عبدالقیوم قریشی کا کہنا تھا کہ پیٹرول پمپ کی ایراضی میونسپل کارپوریشن سے نقشہ جات اور قانونی کاروائیاں مکمل ہونے کے بعد تعمیر کرائی ہے اور اسکا باقاعدہ کرایہ دیا جا رہا ہے بنا کسی نوٹس کے پیٹرول پمپ سیل کرنا غیر قانونی غیر آئینی عمل ہے جس کی مذمت کرتے ہیں اور سکھر میونسپل کارپوریشن کے عملے کی مبینہ زیادتی کے خلاف عدالت سے رجوع کرینگے ۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ سکھر میونسپل کارپوریشن کی ایراضی پر قائم پلازہ ، دکانوں اور دیگر ملکیت پر کرائے داری بڑھانے کی اطلاع پر متعلقہ دکانداروں اور رہائیشیوںمیں کھلبلی مچ گئی ہے اور انہوں نے سیاسی اثر و سوخ کیلئے منتخب نمائندگان کے دفاتروں اور گھروں کے چکر لگانا شروع کر دیئے ہیں جبکہ انٹی انکروچمنٹ اور ٹیکسنیشن برانچ کے عملے کی بھی چاندی ہو گئی

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں