صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ کا سول اسپتال کا دورہ ، تمام مسائل جلد حل کرنے کی بھی یقین دہانی

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ نے سول اسپتال کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انکے ہمراہ ڈی ایچ او ہیلتھ جمیل مہر،ایم ایس سول سول اسپتال تسلیم خمیسانی و ڈاکٹرز کا عملہ موجود تھا صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ نے ایم ایس سول اسپتال کو سندھ حکومت او این جی او کے تعاون سے جدید طبی سہولیات سے آرائستہ ایمبولنس کی چابی دی اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا دورے کے موقع پر محکمہ ہیلتھ کے افسران نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دو سو سے زائد بیڈز پر مشتمل جہاں آئی سی یو، کینسر ،میڈیکل وارڈ ،نیوٹریشن وارڈ،چلڈرن وارڈ سمیت مختلف بیماریوں کے وارڈ ہیں چلڈرن وارڈ میں زیر علاج بچوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہے دورے کے موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ نے مریضوں سے بھی ملاقات کی اور ان سیعلاج و معالجے کی سہولیات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور موقع پر ہی ایم ایس سول اسپتال کو ہدایات دیتے ہوئے تمام مسائل جلد حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں