ٴسکھر،سماجی تنظیم کے زیر اہتمام اجتماعی شادی کی تقریب ، آٹھ سے زائد غریب بچیوں کو رخصت کیا گیا

اتوار 17 جنوری 2021 20:00

iسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2021ء) سماجی تنظیم کے زیر اہتمام اجتماعی شادی کی تقریب ، آٹھ سے زائد غریب بچیوں کو رخصت کیا گیا ، تمام افراد کو یتیم و بے سہارا بچیو ں کو رشتہ ازداوج میں منسلک کرنے کیلئے کوشش کرنا چاہئے ،گلزار شیخ و دیگر کا تقریب سے خطاب ، تفصیلات کے مطابق سکھر کی سماجی تنظیم شیخ کمیونٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ سکھر کے چیئرمین یار محمد شیخ کی نگرانی میں غریب اور بے سہارا آٹھ بچیو ں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں جاوید شیخ ، بھائی خان شیخ ، حاجی گلزار شیخ ، محمد بخش سمیت دیگر عہدے داروں اور دولہا دلہن کے عزیز و اقارب نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ تنظیم کے عہدے داروں کا کہنا تھا کہ شیخ کمیونٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن گذشتہ کئی سالوں سے برادری سمیت عوام الناس کی بے لوث خدمت کر رہی ہے ہماری کوشش ہے کہ غریب و مسکین لوگوں کی مالی مدد کیساتھ ساتھ بچیوں کی شادیاں کرائی جائے اس تقریب میں آٹھ بچیوں کو بمعہ جہیز کے سامان کیساتھ رخصت کر کے دلی سکوں مل رہا ہے انشاء اللہ آئندہ مزید جوڑوں کو رخصت کرینگے دکھی انسانیت کی خدمت کرنے سے قلبی سکوں اور اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے ہم سب کو ملکر انسانیت کی خدمت کرنا چاہی تاکہ ملک سے غریبی کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں