iسکھر بیراج اور اس کی نہروں کی بھل صفائی کا کام جاری

اتوار 17 جنوری 2021 20:00

& سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2021ء) سکھر بیراج اور اس کی نہروں کی بھل صفائی کا کام جاری ،دریائے سندھ میں پانی کی سطح کمی برقرارشہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت ، تفصیلات کے مطابق سکھر بیراج اور اس سے نکلنے والی سات نہروں روہڑی کینال، نارا کینال، خیرپور ایسٹ کینال، خیرپور ویسٹ کینال، دادو کینال، رائیس کینال اور کھیر تھر کینال کی بھل صفائی کے کام تیزی سے جاری ہے ، نہروں کی صفائی کے باعث دریائے سندھ کے پانی کی سطح میں کمی برقرار ہے بھل صفائی اور گیٹوں کی مرمتی کام کی وجہ سے دریائے سندھ میں پانی کی کمی ہونے پر سکھر شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے ، واضع رہے کہ محکمہ آبپاشی کی جانب سے ہر سال بھل صفائی کے دوران دریائے سندھ اور نہروں سے ریت اور مٹی نکالی جاتی ہے اورسکھر بیراج کے گیٹس کی مرمت اور رنگ و روغن کا کام کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں