بھارت نے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں ، پاکستان غریب عوام پارٹی

اقوام متحدہ سمیت دیگر اسلامی ممالک خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں

اتوار 17 جنوری 2021 20:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) پاکستان غریب عوام پارٹی کے زیر اہتمام سکھر کے شہریوں کی بڑی تعداد نے کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی و شہداء افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی ، ریلی کی قیادت پاکستان غریب عوام پارٹی کے صدر وقار علی سومرو کررہے تھے جبکہ دیگر عہدے داروں میں عبید اللہ سومرو ،سرفراز پنھیار،محمد صالح سومرو،عبدالصمد پہنور ودیگر شریک تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ہاتھوں میں پاکستانی و کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے اس موقع پر شرکائ ریلی نے بھارت کے خلاف اور کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے افواج پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف لگائے ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان غریب عوام پارٹی کے ضلعی صدر وقار علی سومرو کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں اور اقوام متحدہ سمیت دیگر اسلامی ممالک خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی جدوجہد میں انکے ساتھ ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اسے پاکستان سے کوئی جدا نہیں کر سکتا، افواج پاکستان نے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے سمیت وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے بے شمار لازوال قربانیوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ، ہم شہدائ افواج پاکستان کو ان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، پاکستان کی بائیس کروڑ عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اپنی ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنا بخوبی جانتی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں