سکھر،افواج پاکستان کے شہدائوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جناح چوک سے بندر روڈ تک یوم یکجہتی افواج پاکستان ریلی نکالی گئی

اتوار 17 جنوری 2021 20:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وطن عزیز کی سرحدوں پر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے افواج پاکستان کے شہدائوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جناح چوک سے بندر روڈ تک یوم یکجہتی افواج پاکستان ریلی نکالی گئی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر اور بھارتی پرچم نذر آتش کیا گیا ، ریلی کی قیادت جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اصلاح الدین شیخ کر رہے تھے جبکہ ریلی میں جے یو پی کے مولانا ساجد اللہ ، ایم ایس ایف (ف ) لیگ کے عدنان بندھانی ، شاہی بازار ایسوسی ایشن کے خالد شمسی ،جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے رفیق خان ، ریاض الدین شیخ ، نعیم الدین شیخ ، امد انصاری ، عبدالحمید شیخ سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شریک تھی شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی و کشمیری پرچم ،افواج پاکستان کے حق میں تحریری پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کے دوران مذکورہ رہنمائوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، وطن عزیز کی سرحدوں پر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے افواج پاکستان کے شہدائوں کا خرج تحسین پیش کرتے ہیں ، مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے جان دینے والا ہرفرد قابل احترامہے اگر ملک کی بات آئے توہم سب ایک ہیں پاکستان سے پیار کریں اور متحد رہیں، پاک فوج ہرمشکل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،افواج پاکستان نے دفاع وطن کیلئے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیںجس کی مثال رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیگی افواج پاکستان نے ہمیشہ ملک وملت کی خاطر اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا ، افواج پاکستان اس وقت ملک میں دہشت گردی کامقابلہ کررہی ہے افواج پاکستان نے ہمیشہ قوم کاسرفخر سے بلند کیاشہداء افواھ پاکستان کی قربانیاں رائیگاں نہیںجائیگی پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں