سندھ سوسائٹی ائیر پورٹ روڈ سکھر کے رہائشیوں کاسوسائٹی کے سابق عہدے دار کی جانب سے رفاحی پلاٹوں پر قبضے اور ڈرینج لائن پر تعمیرات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 18 جنوری 2021 22:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2021ء) سندھ سوسائٹی ائیر پورٹ روڈ سکھر کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے سوسائٹی کے سابق عہدے دار کی جانب سے رفاحی پلاٹوں پر قبضے اور ڈرینج لائن پر تعمیرات کے خلاف حاجی نعیم الغنی بندھانی ، احسن اوصاف ، حاجی مسلم بندھانی ، دلاور خان جتوئی ، رجب علی مستوئی ودیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سوسائٹی کے بااثر عہدے دار عبدالحنان بندھانی نے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے سوسائٹی کے رفاحی پلاٹ پر قبضہ کیا اور اب سوسائٹی کی ڈرینج لائن پر بھی تعمیرات شروع کر دی ہے گذشتہ روز تعمیرات سے منع کرنے پر ملوث عہدے دار نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نعیم الغنی بندھانی پر حملہ کرکے ڈرایا اور دھمکیاں دی علاقہ معززین کی مداخلت پر حملہ آوار فرار ہوگئے واقعہ کی شکایات دیگر سوسائٹی کے عہدے داروں کی مگر کچھ نہیں ہوا الٹا ملوث قبضہ خور افراد سوسائٹی کے رہائشیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں جو سراسر ظلم و زیادتی ہے مظاہرین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر سندھ سوسائٹی میں رفاحی پلاٹوں پر قبضے اور ڈرینج لائن پر غیر قانونی تعمیرات فی الفور ختم کرانے کا پر زور مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں