سکھر میں سرد ہواؤں کا راج ،ٹھنڈ میں اضافہ ، گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی ،شہر کے فٹ پاتھوں سمیت شاہراؤں پر لنڈا بازار کی رونقیں بحال

پیر 18 جنوری 2021 22:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2021ء) سکھر میں سرد ہواؤں کا راج ،ٹھنڈ میں اضافہ ، گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی ،شہر کے فٹ پاتھوں سمیت شاہراؤں پر لنڈا بازار کی رونقیں بحال،شہریوں کی بڑی تعداد گرم کپڑوں کی خریداری کیلئے لنڈا بازار پہنچ گئی،لکڑی اور کوئلہ کی مانگ اور نرخوں میں اضافہ تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی سرد ہوائیں چلنے کے بعد ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے ٹھنڈ میں اضافے کیساتھ ہی سکھر شہر کے مختلف علاقوں اسٹیڈیم روڈ ،انور پراچہ اسپتال،ایوب گیٹ،بیراج روڈ ،دھرم شالہ روڈ ،غریب آباد،نیو پنڈ و دیگر علاقوں اور شہر کی فٹ پاتھوں سمیت شاہراؤں پر لنڈا بازار کی رونقیں بحال ہونے کیساتھ ہی گرم کپڑوں اور جوتوں سمیت گرم کھانے پینے کی اشیائ کی مانگ میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے شہریوں کی بڑی تعداد گرم کپڑوں کی خریداری کیلئے شہر کے فٹ پاتھوں اور بازاروں میں لگائے جانے والے لنڈا بازار پہنچنا شروع ہوگئی ہے دوسری جانب سردی میں اضافے کیساتھ ہی سوئی گیس انتظامیہ کی جانب روایتی انداز میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر میں کمی کے باعث شہر سکھر سمیت اسکے گرد نواح کے شہری و دیہی علاقوں میں لکڑی اور کوئلہ کی مانگ میں اضافے کیساتھ انکے ریٹ میں بھی کافی حد تک اضافہ ہو گیا ہی

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں