ہر دور حکومت پر صرف معذور افراد کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک اختیار کیا جاتا ہے، طالب حسین ملاح

حکومت کی عدم توجہی کے باعث معذور افراد شدید مایوسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہو گئے ، معذوروں کا سکھر پریس کلب پر احتجا ج

پیر 18 جنوری 2021 23:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) ڈس ایبل فرینڈز ایسوسی ایشن ضلع سکھر کے زیر اہتمام معذور افراد کی بڑی تعداد نے اپنے حقوق کیلئے ضلعی سکھر کے صدر طالب حسین ملاح ، منظور احمد سیال ، طالب خاصخیلی، نعمت اللہ میرانی ، غلام سرور پھلپوٹو و دیگر کی قیادت میں سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر ڈس ایبل فرینڈز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہر دور حکومت پر صرف معذور افراد کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک اختیار کیا جاتا ہے حکومت معذور افراد کے حقوق بحالی کیلئے قوانین اور بلز تو منظور کرتی ہے لیکن ان پر کسی قسم کا عملدر ہوتا دیکھائی نہیں دیتا ، حکومت کاپانچ فیصد معذور کوٹہ صرف بیانات تک ہی محدود ہے ، بار بار نوٹس کے باوجو د معذور کوٹہ پر عمل نہ ہونا حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، بیت المال ، زکواة عزر ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں معذور افراد کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ، نہ معذور افراد کیلئے کوئی ایمرجنسی ریلیف پروگرام رکھا گیا ہے اور نا ہی خود کفالت پروگرام اور صحت کارڈ میں بھی حکومت نے مسلسل نظر انداز کیا ہوا ہے ، لوکل ٹرانسپورٹ میں عمل ہورہا ہے اور نا ہی ریلوے میں ایسا لگتا ہے معذور افراد اس معاشرے کا حصہ ہی نہیں ہے حکومت کی عدم توجہی کے باعث معذور افراد شدید مایوسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہو گئے ہیں ، مذکورہ رہنمائوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر معذور افراد کے حقوق فی الفور دلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں