سکھر:تھانہ بی سیکشن کی حدود میںڈکیتی ، چور دکاندار کو لٹ کر فرار

تاجر برادری سمیت شہریوں میں خوف و ہراس ، ایس ایس پی سکھر سے نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل 19 جنوری 2021 20:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2021ء) تھانہ بی سیکشن کی حدود میںڈکیتی ، چور دکاندار کو لٹ کر فرار ، تاجر برادری سمیت شہریوں میں خوف و ہراس ، ایس ایس پی سکھر سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھانہ بی سیکشن کی حدود مشن روڈ پر واقع نفیس شوز ہائوس کی دکان پر نامعلوم تین مسلح افراد نے دکان پر موجود دکاندار بلال و دیگر کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر ان سے 65ہزار نقدی ، چار عدد موبائل فون و دیگر سامان لوٹ لیا اور فرار ہوئے ، واقعہ کی رپورٹ درج کر کے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ، شہر میں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی کاروائیوں پر شہریوں سمیت تاجر برادری میں خوف کی فضاء قائم ہو گئی ہے اور انہوں نے ایس ایس پی سکھر سے نوٹس لیکر جرائم کے خاتمے کیلئے موئثر اقدام کی اپیل کی ہے

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں