سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے سیپکو چیف کے گرفتاری وارنٹ جاری کردیئے

منگل 19 جنوری 2021 23:16

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے سیپکو چیف کے گرفتاری وارنٹ جاری کردیئے ،کمشنر سکھر کا بھی تبادلہ روکنے کا حکم ، جب تک محکمہ ریوینیو کے کوارٹرز سے قبضے ختم نہیں ہوتے تب تک کمشنر سکھر کا تبادلہ نہ کیا جائے ،عدالت کا حکم تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر میں محکمہ ریوینیو کے زمینوں اور کالونیوں پر قبضے کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے پیش ہو کر اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی سماعت پر عدالت نے کمشنر سکھر کا تبادلہ روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جب تک محکمہ ریوینیو کے کوارٹرز سے قبضے ختم نہیں ہوتے تب تک کمشنر سکھر کا تبادلہ نہ کیا جائے ، کیس کی سماعت کے دوران معزز عدالت نے سیپکو چیف کے پیش نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں