وائلڈ لائف سکھرکی ٹیم نے نہرمیں پھنسی دو ڈولفنز کو ریسکیو کرلیا

منگل 19 جنوری 2021 23:18

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) وائلڈ لائف سکھرکی ٹیم نے نہرمیں پھنسی دو ڈولفنز کو ریسکیو کرلیا،دونوں ڈولفنز کو نکال کر دریا میں چھوڑ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں پائی جانے والی نایاب نسل کی ڈولفن کا ایک جوڑا خوراک کی تلاش میں بھٹک کر روہڑی کینال میں جا پھنسا جس کی اطلاع علاقہ مکینوں نے فوری طور پر ڈبلیو ڈبلیو ایف سکھرکی ٹیم کو دی جس نے روہڑی کینال پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کرکے ڈولفن کے جوڑے کو باحفاظت نکال لیا اور انہیں دریائے سندھ میں سکھر لب مہران کے مقام پر لاکر چھوڑ دیا ڈپٹی ڈائریکٹر ڈبلیو ڈبلیو ایف عدنان رشید کے مطابق جوڑے میں ایک نر اور ایک مادہ ڈولفن شامل تھی مادہ ڈولفن حاملہ تھی اور اس کا قد سات فٹ تھا اور نر کا قد ساڑھے پانچ فٹ تھا جن کو دریائے سندھ میں باحفاظت چھوڑ دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں