سکھرمیں کسٹم کار روائیوں میں پکڑی گئیں 36 کروڑ روپے ما لیت کی اشیاء نذر آتش کردی گئیں

منگل 19 جنوری 2021 23:18

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) سکھرمیں کسٹم کار روائیوں میں پکڑی گئیں 36 کروڑ روپے ما لیت کی اشیاء نذر آتش کردی گئیں ، نذر آتش کی جانے والی اشیاء میں سگریٹ ، گٹکہ ، چھالیہ ، ٹیبلٹس و دیگر ممنوعہ اشیاء شامل ، تفصیلات کے مطابق محکمہ کسٹم سکھر کی جانب سے سکھر ریجن. کے اضلاع سکھر،خیرپور،جیکب آباد ،گھوٹکی ،شکارپور ،لاڑکانہ ،کشمور و دیگر میں مختلف کاروائیوں کیدوران پکڑی گئیں 36 کروڑ روپے مالیت کی ممنوعہ و مضر صحت اشیائ جن میں غیر ملکی سگریٹ ، چھالیہ ،گٹکہ ، ٹیبلٹس ، خشاش ، تمباکو ، ڈوڈی و دیگر اشیاء شامل ہیں کو ایڈیشنل کلیکٹر کسٹم سکھر احسان علی شاہ کی نگرانی میں نذر آتش کردیا گیا ممنوعہ اشیاء کو نذر آتش کرنے کی تقریب سکھر کسٹم آفس میں ہوئی جس میں تاجروں ، سیاسی سما جی کارکنوں اور مختلف محکموں اورسیکیورٹی فورسز کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل کلیکٹر کسٹم سکھر احسان علی شاہ نے بتایا کہ جلا ئی گئی اشیاء گذشتہ سال میں سکھر ، خیرپور ، کشمور ، جیکب آباد ، کندھکوٹ ، گھوٹکی و اندرون سندھ کے دیگر اضلاع سے پکڑی گئی تھیں اور یہ اشیاء عدالتی احکامات کی روشنی میں تمام متعلقہ اداروں کے افسران کی موجودگی میں تلف کی جا رہی ہیں انہوں نے بتایا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں چھبیس جنوری کو انٹی اسمگللنگ ڈے منایا جا ئے گا اور اس حوالے سے مختلف پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے ان کا کہنا تھاکہ کسٹم کی کاروائیوں سے اسمگلروں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے ان کا کہنا تھا کہ اشیاء تلف۔

(جاری ہے)

کرنے کی یہ تقریب چھبیس جنوری کو منائے جانے والے انٹرنیشنل کسٹم ڈے کے سلسلے میں منعقد کی جارہی ہے ہماری سول سوسائٹی سے بھی گذارش ہو گی کہ وہ بھی اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے اپنا کردار ادا کرے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں