سکھر پولیس کی ناقص کارکردگی ،شہر میں چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ،نامعلوم چور موٹر سائیکل لے اڑے

بدھ 20 جنوری 2021 19:08

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) سکھر پولیس کی ناقص کارکردگی ،شہر میں چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ،نامعلوم چور موٹر سائیکل لے اڑے ،شہریوں میں تشویش کی لہر تفصیلات کے مطابق سکھر شہر میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف ناقص پالیسیوں کی بدولت چوروں نے ایک بار پھر ڈیرے ڈال دیئے ہیں شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں نامعلوم چوروں کی سرگرمیاں روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی جارہی ہے گذشتہ روز تھانہ سائیڈ ایریا سکھر کی حد دریا خان بھٹہ لیبر کالونی سائیڈ ایریا سکھر تین نامعلوم مسلح موٹر سواروں نے بنام عبدالغنی شیخ ولد حضور بخش شیخ سکنہ انڈس گھی مل گولیمار روڈ سکھر سے اسکی موٹر سائکل یونیک نمبر SLL/4604 ماڈل 2014 رنگ کالا ایک عدد OPPO موبائل مالیت بیس ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے شہر میں چوری ،ڈکیتی ،رہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں میں گہری تشویش کی لہر دوڈ گئی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں