سکھر کے متاثرہ تاجروں کا بلدیہ اعلی کیخلاف احتجاج،بھوک ہڑتال

بدھ 20 جنوری 2021 19:44

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) بلدیہ اعلی سکھر کی جانب سے میونسپل دکانوں کے مبینہ چار ہزار گناہ کرائے بڑھانے والے فیصلے کے خلاف سکھر کی متاثرہ تاجر برادری کی کثیر تعداد نے محنت کش اتحاد تاجر برادری کے زیر اہتمام سکھر پریس کلب کے سامنے دوسرے روز بھی علامتی بھوک ہٹرتال کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا دیا اور سکھر میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر سمیت منتخب نمائندگان کے خلاف اور عدالت عالیہ سمیت افواج پاکستان کے حق میں فلگ شگاف نعرے لگائے مظاہرین نے ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے احتجاجی دھرنے کی قیادت تاجر رہنماؤں شمس الرحمن عرف ملنگ بابا ، حاجی ہارون میمن ، محمد یاسین آرائیں ، جنید شیخ ، ممتاز لکی ، شہریار راجپوت ، عدنان و دیگر کر رہے تھے اس موقع پر مذکورہ تاجر رہنما?ں کا کہنا تھا کہ سکھر میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر نے ایک بار پھر عدالت عالیہ کو گمرا کر کے تاجروں کا معاشی قتل عام کرنے کی سازش کی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے پاکستا ن کے قانون میں بھی چار گناہ کرایہ بڑھانا نہیں ہے لیکن افسوس سکھر میونسپل ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر سمیت دیگر افسران نے تاجروں سے بنا کسی مشاوارت کے اپنی مرضی سے چار ہزار گناہ کرائیہ داری بڑھا کر غریب اور محنت کش تاجروں ، دکانداروں پر شب خون مارا ہے،جس کی وجہ سے تاجر برادری ایک بار پھر مایوسی کا شکار ہوگئی ہے تاجر رہنماؤں نے مزید کہا کے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تشکیل دی جانیوالی کمیٹی نے تاجروں کی بنا مشاوارت کے اور انکے دستخطوں کا غلط استعمال کیا اور من پسند لوگوں کی لسٹ نہیں بنائی جو انتہائی غیر قانونی عمل ہے ، ملک میں کورونا صورتحال پر حکومت وقت عوام اور تاجروں کو ریلیف دے رہی ہے اور سکھر میونسپل کارپوریشن تاجر مٹاؤ تحریک پر عمل کر رہی ہے انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سکھر میونسپل کارپوریشن کے افسران سمیت سکھر کے منتخب نمائندگان نے بھی تاجر برادری کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے سکھر کی متاثرہ تاجر برادری نے فیصلہ کیا ہے اس مشکل گھڑی میں تاجروں کا ساتھ چھوڑنے والے افسران و منتخب نمائندگان کو کسی قسم کی سیاسی سپورٹ نہیں کرینگے اور جو تاجر برادری کا مشترکہ فیصلہ ہو گا اس پر مکمل عمل کرایا جائیگا ،تاجر برادری نے چیف جسٹس آف پاکستان ،صدر مملکت پاکستان، آرمی چیف ، وزیر اعظم عمران خان ، گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وزیر اعلیٰ سندھ سمیت دیگر بالا حکام سے سکھر میونسپل کارپوریشن کی تاجر دشمنی پالیسی کا نوٹس لیکر تاجروں کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کی پرزور اپیل کی ہی

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں