مزدور طبقے کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کے خلاف ینگ اتحاد سکھر کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 22 جنوری 2021 22:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) مزدور طبقے کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے والے عمل کے خلاف سکھر کے مزدوروں کی کثیر تعداد نے ہاتھوں میں بلیچہ، ٹیکم،کرنی ودیگر سامان اٹھا کر نوجوان ینگ اتحاد سکھر کے زیر اہتمام محمد بن قاسم پارک تک سکھر پریس کلب تک ریلی نکالی اور دھرنا دیتے ہوئے نعرے بازی کی مظاہرین میں شامل مزدور رہنما دلدار علی چوہان ، قربان علی چوہان، اکبر علی چاچڑ و دیگر نے بتایا کہ مہنگائی کے دور میں غریب مزدور طبقے کی اجرت پانچ سو روپے اور خرچہ ایک ہزار روپے ہوچکا ہے لیکن افسوس مزدور طبقے کی اجرت میں ابتک کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے جس سراسر ظلم وزیادتی ہے حکومت مزدور کے حقوق کیلئے قوانین تو بناتی ہے لیکن ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا جس کی وجہ مزدور شدید مایوسی و پریشانی کی زندگی بسر کررہا ہے مزدوروں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر مزدور طبقے کی اجرت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں