سکھر کے تجارتی وکاروباری مراکز میں ایس او پیز احکامات مکمل نظر انداز ،شہر میں کرونا وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے

جمعہ 22 جنوری 2021 22:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) سکھر کے تجارتی وکاروباری مراکز میں ایس او پیز احکامات مکمل نظر انداز ،شہر میں کرونا وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے، شہری و دکاندار بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے سے قاصر ، شہری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گء بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں کورونا کیسز اور کورونا پھیلنے کے خدشات کے باوجود سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں انتطامیہ کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کرایا جاسکا ہے شہر کے تجارتی و کاروباری مرکز سمیت سبزی و فروٹ منڈی سمیت مویشی منڈیوں میں بھی شہریوں اور دکانداروں کی جانب سے ایس او پیز احکامات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جارہا ہے جس کے باعث سکھر میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات مزید بڑھ رہے ہیں سکھر انتظامیہ کی لاپرواہی کو دیکھتے ہوئیشہری بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے سے قاصر نظر آرہے ہیں جبکہ سرکاری دفاتر میں بھی عملہ اور افاران بنا کسی حفاظتی سامان کے بلا خوف وخطر سماجی فاصلے کا بھی خیال نہیں کررہے ہیں سکھر میں احتیاطی تدابیر اختیار نہ کئے جانے پر شہری حلقوں میں گہری تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کی زندگی محفوظ بناتے ہوئے ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمدکرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں