نویں جماعت کے امتحانی اور رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 25فروری مقرر

جمعہ 22 جنوری 2021 22:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے سیکریٹری/ انسپکٹرانسٹیٹیویٹ رفیق احمد پلھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی سیشن 2020-21 کے امتحانات میں حصہ لینے کے سلسلے میں تمام سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی ااروں کے ایس ایس سی پارٹ ون ( نویں جماعت) کے امیدواروں کے ا متحانی فارم ریگیولر اورپرائیویٹ امیدواروں کی رجسٹریشن فارم جمع کرنے کی تاریخ 25 فروری 2021 مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تمام امیدواروں کے لیے صرف فارم فیس 100 روپے ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق نجی تعلیمی اداروں کے اسکولوں کے تمام ریگیولر امیدواروں کے فارم کی فیس 600روپے اور پرائیویٹ امیدواروں کی رجسٹریشن فیس 1200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں