صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کے آبائی شہر روہڑی کے محکمہ بلدیات میں کرپشن کا انکشاف

اکاونٹ افسر نے کرپشن متعلق بھانڈ پھوڑا دیا ،ستر سے زائد گھوسٹ بلدیہ ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں لینے لگے

جمعہ 22 جنوری 2021 22:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کے آبائی شہر روہڑی کے محکمہ بلدیات میں کرپشن کا انکشاف ، اکاونٹ افسر نے کرپشن متعلق بھانڈ پھوڑا دیا ،ستر سے زائد گھوسٹ بلدیہ ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں لینے لگے، تفصیلات کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کے آبائی شہر روہڑی میں محکمہ بلدیات میں بڑے پیمانے پر کرپشن و ویزا پالیسی کا انکشاف ہوا ہے انکشاف کے کیحوالے سے روہڑی میونسپل کارپوریشن کے اکاونٹ افسر نے کرپشن متعلق بھانڈ پھوڑتے ہوئے روہڑی میں گڑ بڑ گھوٹالے کی رپورٹ بالاحکام کو پیش کردی ہے اس سلسلے میں پیش کردہ رپورٹ میں چیف میونسپل افسر کے خلاف کاروائی کی سفارش کی گئی ہے کہ چیف میونسپل افسر منصور ابڑو لور گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں کرپشن کرتے ہیں اور ستر سے زائد ملازمین گھر بیٹھے ویزا پالیسی کے تحت تنخواہیں وصول کررہے ہیں رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ گھوسٹ ملازمین کو انکوائری کیلئے طلب کیا گیا تو ملازمین نے شہر کا پانی بند کرنے کی دھمکی دی ہے واضع رہے کہ ملازمین کی غیر حاضری کے باعث روہڑی شہر میں صفائی کی صورتحال ابتر سمیت پانی کا شدید بحران ہی

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں