سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے میڈیکل کالج خیرپور کی رجسٹریشن کا حکم

جمعہ 22 جنوری 2021 22:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے میڈیکل کالج خیرپور کی رجسٹریشن کا حکم دے دیا، تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے میڈیکل کالج خیرپور کی رجسٹریشن کا حکم دے دیاکیس کی سماعت پر طلبہ وطالبات کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنایا ، عدالتی زرائع کے مطابق تین سالوں سے میڈیکل کالج اور طلبہ وطالبات کی رجسٹریشن کا معاملہ التوا کا شکار تھا، کیس کی سماعت پر عدالت عالیہ نے پی ایم سی 15 دنوں میں رجسٹریشن کا عمل مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات سمیت طلبہ وطالبات کے وظیفے کا معاملہ بھی حل کرنے کے احکامات دیئے ہیں واضع رہے کہ رجسٹریشن نہ ہونے کے باعث طلبہ وطالبات کو ڈگریاں نہیں مل رہی تھیں

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں