سکھر ،بھائی کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف متاثرہ شخص انصاف کیلئے پریس کلب پہنچ گیا

منگل 26 جنوری 2021 21:17

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) بھائی کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف متاثرہ شخص انصاف کیلئے پریس کلب پہنچ گیا،والد کی ملکیت پر قبضہ کرلیا ہے ،شکایت پر دھمکیاں دیتا ہے،انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے،متاثرہ شخص کی دہائی تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے واریتڑ روڈ کے مکین قریشی برادری سے تعلق رکھنے والے رفیق قریشی نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیڑھ سال قبل اسکے والد بشیر احمد انتقال کرگئے بڑے بھائی نے جعلسازی کے زریعے پانچ ایکڑ زمین ،دو دکانوں اور مکان پر قبضہ کرلیا ہے ہم دو بھائیوں اور چھ بہنوں کو حصہ مانگنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے گذشتہ روز بھی میرے چھوٹے بھائی کو حصہ مانگنیپر گھر سے نکال دیا ہم ملکیت ہونے کے باوجود بے یار و مددگار کرایہ کے مکان پر رہائش پذیر ہیں جو سراسر ظلم و زیادتی ہے متاثرہ شخص نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلی سندھ،ایس ایس پی سکھرو دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہمی سمیت ملکیت سے حصہ دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں