سکھر،پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک،دیگر فرار

منگل 26 جنوری 2021 21:17

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق تھانہ ائیر پورٹ کی حدود باگڑجی میں کچے کے علاقے میں واردات کی نیت سے کھڑے ڈاکوؤں کا پولیس کے ساتھ مقابلہ ہو گیا مقابلے کے دوران پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو بنام مالک ڈنو بہیری ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے تعاقب شروع کردیا ہے ہے ہلاک ڈاکو چوری ،ڈکیتی اقدام قتل، پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں سکھر سمیت دیگر اضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھا ہلاک ڈاکو کے مزید کرمنل ریکارڈ کی تفصیل دیگر اضلاع سے لی جارہی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں