جمعیت علماء اسلام سکھر کا محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایکسیئن کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 26 جنوری 2021 21:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) جمعیت علماء اسلام سٹی سکھر کے زیر اہتمام محکمہ پبلک ہیلتھ سکھر کے ایکسئین کے خلاف کارکنان کی بڑی تعداد نے جے یو آئی سٹی سکھر کے جنرل سیکریٹری مفتی قمر الدین ملانو ، مفتی محمد اعظم مہر ، اسامہ محمود ہالیجوی ، سہیل احمد سندھی و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایکسئین ثناء اللہ میمن کی مسلسل عدم توجہی اور لاپرواہی کے باعث شہر کھنڈر بن گیا ہے ، شہری مسائل کے حل کیلئے دفاتروں کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں ، شہر بھر میں نکاسی آب سسٹم مکمل طور پر مفلوج ہے ایسا لگتا ہے شہر کو جان بوجھ کر تباہی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے جے یو آئی شہری مسائل کے حل کیلئے خاموش نہیں بیٹھی گی انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سکھر کی قدیم دینی درسگاہ مدرسہ مظہر العلوم منزل گاہ سکھر کے قریب گذشتہ کئی ماہ سے نکاسی آب مفلوج اور لائن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، شکایت کے باوجود کوئی پرسان حا ل نہیں ہیں ، 11فروری کو مدرسہ منزل گاہ سکھر میں دستار فضلیت کا جلسہ ہو رہا ہے جس میں جے یو آئی کے قائد و سربراہ مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر قائدین شرکت کرینگے مذکورہ رہنمائوں نے کہا کہ اگر محکمہ پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو دمادم مست قلندر ہوگا جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں