موجودہ مہنگائی کے طوفان نے عوام سے جینے کی امنگ تک چھین لی ہے ،خورشید میرانی

بدھ 27 جنوری 2021 23:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) پاکستا ن مسلم لیگ ن ضلع سکھر اور و سکھر ڈویژن سوشل میڈیا کے صدر خورشید میرانی نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ مہنگائی کے طوفان نے عوام سے جینے کی امنگ تک چھین لی ہے ، نااہل حکومت کی جانب سے غریب عوام پر آئے روز نت نئے طریقوں سے مہنگائی کے ایٹم بم گرائے جا رہے ہیں ، عمران نیاز ی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ، پاکستان کی باشعور عوام نے نااہل سلیکٹیڈ عمران حکومت کو یکجا مسترد کر دیا ہے ، بہت جلد یوٹرن خان اپنے دیگر وزراء کے ہمراہ حکومت کو خیر باد کہہ کر کے گھر چلے جائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگ سوشل میڈیا ٹیم سکھر ڈویڑن کے اجلاس اور بعد ازیں زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا اجلاس میں سوشل میڈیا ٹیم سکھر ڈویڑن کے اراکین گل حسن کھوسو ،عبدالفتاح ابڑو ،سعید بلیدی ،وریام تھیبو ،آصف علی راجپر،آغا عارف درانیسمیت دیگر نے شرکت کی ، خورشید میرانی کا کہنا تھا کہ میڈیا ملک کا چوتھا ستون ہے جس کا مثبت کردار معاشرے میں بہتر تبدیلی لاسکتا ہے، معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر ملک و قوم کی بہتری کے لیے سوشل میڈیا کے زریعے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے کیونکہ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کے ساتھ ساتھ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا جارہا ہے، سوشل میڈیا کا ہمارے معاشرے پر گہر ااثر ہے دنیا کی معلومات کی فراہمی کے لیے سوشل میڈیا کو موثر انداز میں استعمال جاسکتا ہے، انہوں نے کارکنان کو ہدایات دی کہ وہ ن لیگ کے قائدین کا عوامی مشن فکر و فلسفہ عام کرنے کیلئے کوشش کریں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں