سکھر انتظامیہ سمیت منتخب نمائندگان کی عدم توجہ ، شہر میں صفائی ستھرائی کا فقدان،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جمع ہو گئے

بدھ 27 جنوری 2021 21:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) سکھر انتظامیہ سمیت منتخب نمائندگان کی عدم توجہ ، شہر میں صفائی ستھرائی کا فقدان،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جمع ہو گئے ، شہریوں کا بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن ، محکمہ پبلک ہیلتھ کی ناقص کارکردگی کی بدولت سندھ کا تیسرا بڑا شہر سکھر افسران اورمحکمہ صفائی کے افسران اور عملے کی عدم توجہی اور مسلسل لاپرواہی اور شکایات کے باوجود گندگی کی لپٹ میں آگیا ہے ، سکھر سٹی کی 16اور نیو تعلقہ کی 10یوسیز کے مختلف علاقوںسمیت شہر کے اہم و مصروف ترین مقامات پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کہ وجہ سے گندگی کے ڈھیروں نے پہاڑوں کی شکل اختیار کر لی ہے متاثرہ علاقوں کے مکینوں بلخصوص گذرنے والی مسافر گاڑیوں میں بیٹھے ہوئے لوگوں نے افسران کی مجرمانہ غفلت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ رہائشی و تجارتی علاقوں میں ایک تو صفائی کا عملہ نہیں آتا اگرآتا بھی ہے تو صرف ایک دن صفائی کر کے چلا جاتا ہے سینٹری اسٹاف یا سینٹری انسپکٹر صرف بلدیہ اعلیٰ سکھر کے افسران کے گھروں کے آگے صفائی کرکے رفو چکر ہو اجتے ہیں ، شہریوں کی شکایات سننے کیلئے کسی بھی افسر یا متعلقہ ڈپارٹمنٹ کے عملے کے پاس وقت نہیں ہے ، شہریوں سمیت سماجی حلقوں نے صوبائی وزیر بلدیات ، چیف جسٹس آف سندھ ، وزیر اعلیٰ و دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سکھر شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کا نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کو بلدیاتی سہولیات فراہم کی جائیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں