تاجروں اور دکانداروں کے مسائل جلد حل کئے جائینگے،اسسٹنٹ رانا عمر

بدھ 27 جنوری 2021 23:43

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) اسسٹنٹ کمشنر رانا عمرنے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں سمیت تاجر برادری کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ، تاجروں اور دکانداروں کے مسائل جلد حل کئے جائینگے ، شہریوں اور تاجر برادری سمیت دکاندار شہر کی تعمیر و ترقی میں انتظامیہ کا ساتھ دیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سکھر کی سماجی تنظیموں ، پاکستان غریب عوام پارٹی کے صدر وقار علی سومرو ، کامن مین سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے عبدالجبار سومرو ، سماجی رہنما وکی میمن و دیگر سے ملاقات کے دوران کیا ، ملاقات میں سماجی رہنمائوں نے اسسٹنٹ کمشنر رانا عمر کو شہری مسائل سمیت شاہی بازارمیں لگائے جانے والے عرصہ دراز سے جمعہ بازار پر عائد پابندی ہٹائے جانے کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ،اس موقع پر سماجی رہنمائوں نے کہا کہ ایس او پیز کے تحت جہاں دیگر شاپنگ سینٹر، شادی ہالز ،تجارتی و کاروباری مرکز کھولے گئے ہیں اسی طرح غریب محنت کشو ں کو جمعے بازار لگانے کی اجازت دی جائے تاکہ انکے گھروں میں فاقہ کشی ختم ہو سکے ، اسسٹنٹ کمشنر رانا عمر نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی مسائل کے حوالے سے بالا افسران کو آگاہ کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں