ٰسکھر،صحت مندانہ معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں وقت کی اہم ضرورت ہے ،سید شفقت علی شاہ

اتوار 18 اپریل 2021 20:15

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2021ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل صوبہ سندھ کے رہنما سید شفقت علی شاہ نے کہا ہے کہ : صحت مندانہ معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں وقت کی اہم ضرورت ہے ، ف لیگ سندھ میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے سمیت کھلاریوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریگی ، نوجوان کھلاڑیوں کو اگر مواقع فراہم کئے جائیں تو انشاء اللہ یہ نوجوان ملک و قوم کا نام ضرور روشن کرینگے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے کندھرا کے علاقے قادر بخش قبہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کیا قبل ازیں مہمان گرامی سید شفقت علی شاہ و دیگر کا کھلاڑیوں اور شائقین ۳کی جانب سے گرائونڈ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیااور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اس موقع پر میر اعجاز ٹالپور، اسلام الدین کاندھڑو، صدرالدین سمیجو، ارباز علی عباسی ،رانا خضر، ضمیر مھر، صفدر بلو، اصغر جونیجو سمیت شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے شریک تھی ، قادر بخش قبہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جونیجو الیون اور کٹپر الیون کے درمیان کھیلا گیاجس میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے جونیجو الیون نے 8 اورون میں 110 رنسز بناکر ٹورنامنٹ اپنے نام کیا ، ٹورنامنٹ کے مہمان خاص پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے رہنما سید شفقت علی شاہ نے فاتح ٹیم کو 15 ہزارنقد انعام و ٹرافی جبکہ رنر اپ ٹیم کو دس ہزار کیش پرائز سمیت ٹرافی تقسیم کی ٹورنامنٹ کے آرگنائزر سید محمد علی شاہ اور فدا کٹپر کی جانب سے مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں