د*سکھر،موسم گرما اور رمضان المبارک کے ایام میں تربوز کی مانگ میں اضافہ

اتوار 18 اپریل 2021 20:15

ف* سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2021ء) موسم گرما اور رمضان المبارک کے ایام میں تربوز کی مانگ میں اضافہ ، تربوز کا استعمال ٹھنڈک بخشنے کے ساتھ دیگر بیماریوں سے بھی بچاتا ہے،طبی ماہرین کا اظہار خیال تفصیلات کے مطابق سکھر شہر میں سخت گرمی پڑتے ہی ٹھنڈے مشروبات اور پھلوں کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے گرمی میں لال لال میٹھے تربوز کا استعمال ٹھنڈک بخشنے کے ساتھ دیگر بیماریوں سے بھی بچاتا ہے، گرمی کیساتھ ہی ماہ رمضان المبارک کے مقدس ایام کے دنوں میں روزہ افطاری کیلئے تربوز کا استعمال مفید سمجھا جاتا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں تربوزوں سے لدھے ٹھیلے ،ریڑھیاں اور خالی پلاٹوں پر تربوز کے ڈھیر شہریوں کو فروخت کیلئے سجا دیئے گئے طبی ماہرین کے مطابق تربوز ہاضمے کے لیئے بھی بہت مفید مانا جاتا ہے اس لئے لوگ اکثر دوپہر اور رات کے اوقات میں کھانا کھانے کے بعد تربوز کھاتے ہیں روزہ افطار میں تربوز کا استعمال فائدہ مند ہے اور گرمی دور کرنے کے لیئے فرحت بخش پھل ہے جبکہ تربوز پانی کی کمی کو پورا کرنے کے علاوہ توانائی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اسی لیئے گرمی میں تربوز کا استعمال کثرت سے کرنا چاہیئے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں