تھیلیسیما کے مرض میں مبتلا بچوں کی زندگی بچانے کیلئے ملٹری روڈ سکھر پر موبائل عطیہ خون کیمپ لگایا گیا

بدھ 21 اپریل 2021 23:23

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2021ء) بلڈ بنک اسپتال کے زیر اہتمام تھیلیسیما کے مرض میں مبتلا بچوں کی زندگی بچانے کیلئے ملٹری روڈ سکھر پر موبائل عطیہ خون کیمپ لگایا گیا عطیہ کمیپ میں شہریوں سمیت سابق مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ اور پی پی کارکنان کی کثیر تعداد نے کیمپ پہنچ کر عطیہ دیا اور شہریوں سے تھیلیسیما کے مرض میں مبتلا بچوں کی زندگی بچانے کیلئے اپیل کی کہ وہ معصوم بچوں کی زندگیاں بچانے کیلئے مدد کریں دوسری جانب سکھر بلڈ بنک اینڈ ڈرگس ڈونیٹنگ سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری عبدالجبار و دیگر نے بتایا کہ رمضان المبارک میں عطیہ خون کم ہوجاتا ہے جس کی وجہ تھیلیسیما کے مرض میں مبتلا بچوں کو خون فراہمی میں مشکلات اٹھانی پڑتی ہے ،رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سکھر سمیت دیگر شہروں میں موبائل عطیہ خون سروس کے زریعے عطیہ حاصل کررہے ہیں تاکہ معصوم بچوں کی زندگیاں بچائی جاسکے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں