افطاری اور سحر ی کے اوقات میں’’ گیس کی لوڈشیڈنگ قابل مذمت ہ ے ،مشرف محمود قادری

بدھ 21 اپریل 2021 23:23

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2021ء) جے یو پی کے صوبائی رہنما و تنظیمات اہلسنت ضلع سکھر کے چیئرمین مجاہد اہلسنت مشرف محمود قادری نے افطاری اور سحر ی کے اوقات میں’’ گیس کی لوڈشیڈنگ ‘‘اور پریشر میں کمی پر انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے متعلقہ محکموں کو اس جانب فوری طور پر توجہ دیکر شہریوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے جاری کردہ بیان میں مشرف محمود قادری کا مزید کہنا تھا کہ ماہ مقدس کے ایام میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی سمجھ سے بالا تر ہے ، شہر کے مختلف علاقوں باغ حیات علی شاہ ، ٹکر محلہ ، میانی روڈ ، پرانہ سکھر ، مائیکرو کالونی ، بھوسہ لائن ، ریجنٹ کالونی ، مینارہ روڈ ، جیلانی روڈ ، نیم کی چاڑی و دیگر مقامات پر گیس پریشر کی کمی کی شکایات ہیں شہریوں کو بھی معلوم نہیں کہ گیس کب آتی اور کب جاتی ہے، سحری وافطاری کے دوران گھریلو خواتین کو امور خانہ داری میںمشکلات سے دوچار اضطراب اور پریشانی کا سامنا کررہی ہیں ، نہایت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ گیس کا محکمہ عوام کو لوٹنے اور بھاری بھرکم بلوں کے ذریعے ذلیل کرنے کے بعد اب ان کو گیس پریشر کی کمی کے ذریعے ان کو بنیادی حقوق سے محروم کرنے پر تلا ہوا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت وقت اور سوئی سدرن گیس کمپنی و دیگر متعلقہ محکموں کے بالا افسران سے پر ذور اپیل کرتے ہیں کہ متاثرہ علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر کی کمی کو فوری طور پرختم کر کے عوام کو ماہ صیام مبارک میں اذیت سے بچاکر ان کی بدعائیوں سے بچیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں