پاکستان سنی تحریک سکھرکے وفد کی ڈپٹی کمشنرسے ملاقات

بدھ جون 15:02

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2021ء) پاکستان سنی تحریک سکھرکے راہنما نوراحمدقاسمی نے کہا ہے کہ پاکستان سنی تحریک نے ہمیشہ ملکی اور شہری  سطح پرانتظامیہ کا ساتھ دیاہے، سکھر میں بڑھتے ہوئے مسائل کے بارے مختلف علاقوں کی نشاندہی کی، کروناویکسین لگانا ہرشہری کا فرض ہے ۔ڈپٹی کمشنرسکھرمحمد جاویدنے کہا ہے کہ پاکستان سنی تحریک کی کاوشوںکو  سراہتے ہیں، ہم ایک دوسرے کے تعاون سے مسائل کوختم کرنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان سنی تحریک سکھر کے وفدنے نوراحمد قاسمی کی قیادت میں نئے ڈپٹی کمشنرسکھر محمد جاوید  سے ان کے آفس میں ملاقات  کی ،انہیں فیضان نماز کی کتاب کا تحفہ پیش کیا گیا ۔نوراحمد قاسمی نے ڈی سی سے  گفتگو میں کہاکہ سکھر شہر سند ھ  کاتیسرا بڑاشہر ہے لیکن یہاں مسائل بڑھتے جارہے ہیں، کئی علاقوں میں سڑکوں کی حالت غیرہوچکی ہے، لوگ پیدل چلنے سے قاصر ہیں، قبرستانوں پر قبضہ مافیا گندہ پانی چھوڑ کرقبضے کررہےہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد جاوید  نے ملاقات کرنے پر پاکستان سنی تحریک کے وفد کا شکریہ ادکیا اور کہاکہ ہم  ایک دوسرے کے ساتھ تعاون سے مسائل کو ختم کرنے کی کوشیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments