سکھر :کورونا نے مزید دو زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے

جمعرات جون 20:07

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) کورونا نے مزید دو زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے ، سول اسپتال میں زیر علاج کورونا میں مبتلا دو خواتین اپنی زندگی ہاربیٹھی،ایس او پیز کے تحت میتیں ایدھی ایمبولنس کے زریعے گھر روانہ ، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے ، گذشتہ روز سکھر سول اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج 45سالہ خاتون جمیلہ زوجہ نعمت اللہ سکنہ رینجرز پھاٹک سکھر کورونا وائرس میں فوت ہو گئی جبکہ اسی طرح وارڈ میں زیر علاج گڈو کشمور کی رہائشی خاتون 70سالہ مہانرہ زوجہ امان اللہ پٹھان بھی کورونا سے لڑتے لڑتے اپنی زندگی ہار بیٹھی ، اسپتال انتظامیہ نے ورثاء کیساتھ ملکر ایس او پیز کے تحت میت تدفین کے تمام انتظامات مکمل کرنے کے بعد میتیں انکے گھر پہنچا دی ہیں ۔

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments