سکھر پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ برآمد

جمعرات جون 20:07

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) سکھر پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ برآمد، دو ساتھی فرار،زخمی ڈاکو اسپتال منتقل ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق تھانہ اے سیکشن کی حدود ڈبل سیکشن اسکول کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو بنام ذوالفقار کندھرانی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا زخمی ڈاکو سے اسلحہ و گولیاں بھی برآمد ہوئی جبکہ ڈاکو کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ترجمان کے مطابق گرفتار ڈاکو قتل اقدام قتل ، اغوائ برائے تاوان ، موٹر سائیکل اسنیچنگ چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا گرفتار زخمی ڈاکو کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments