یہ ون ٹائم پارٹی ہیں دوسری دفعہ ان کو آنا نہیں ہے آپ دیکھیں گے کہ ان سے عوام کی جان چھوٹ جائیگی، ناصر حسین شاہ

وفاقی حکومت کی جانب طرف سے سندھ کا معاشی قتل کیا جارہا ہے پانی دیکھ لیں این ایف سی ایوارڈ دیکھ لیں،وزیر اطلاعات

جمعرات 17 جون 2021 22:17

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے سکھر میںسابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کے بھتیجے سید حارث شاہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔انہو ں نے دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحوم کو اپنے جوار میں جگہ عنایت فرمائے بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ون ٹائم پارٹی جو آئی ہے لوگوں کو ماموں بنا کر آرٹی ایس اور سلیکٹرز کی مدد سے یہی نئی روایات کررہے ہیں آپ نے دیکھا ہے کہ اس طرح کے شو اور احتجاج ہوتا رہا ہے پہلے بھی بجٹ تقریروں کے دوران لیکن حکومتی اراکین جو ہوتے ہیں چاہتے ہیں طریقے سے بجٹ پیش ہو بحث ہو اور پھر پاس ہو پہلی دفعہ دیکھا ہے حکومتی اراکین اسمبلی قومی اسمبلی ہلڑ بازی میں مصروف ہیں پہلے انہوں نے جب وہ بجٹ پیش کررہے تھے تو اپوزیشن نے ایک جمہوری طریقہ کار اختیار کیا اور اپنی بینچوں پر بیٹھ کرانہوں نے احتجاج کیا ڈائس کی طرف بھی نہیں آئے اور جو تقریر کررہا تھا اس کی طرف بھی نہیں آئے پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے بعد میں حکومتی اراکین اور ان کی جو منسٹر صاحبہ تھیں انہوں نے جاکر وہ ان سے چھیننے کی کوشش کی تاکہ ہنگامہ ہو دوسرے دن لیڈر آف اپوزیشن کی تقریر تھی کہ اس میں دیکھا کہ ہنگامہ کیا گیا اس طرح کا رویہ رکھا گیا جو کبھی بھی حکومتی اراکین ہیں ان کی طرف سے تاریخ میں نہیں ملتا یہ نئے ہیں ون ٹائم پارٹی ہیں دوسری دفعہ ان کو آنا نہیں ہے انشااللہ آپ دیکھیں گے کہ ان سے جان چھوٹ جائے گی۔

(جاری ہے)

سندھ کے بجٹ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سندھ کا بجٹ اس کے باوجود فاقی حکومت کی جانب طرف سے سندھ کا معاشی قتل کیا جارہا ہے پانی دیکھ لیں این ایف سی ایوارڈ دیکھ لیں اس میں بھی جو انہوں نے اپنا بجٹ بنایااس میں سب سے زیادہ سندھ کو کم اسکیمیں ملیں ہمیں جو ایلوکیشن دی گئیں وہ بھی کم ہیں اس سال بھی ہمیں 84 ارب روپے آج کے دن کم ہیں پچھلے سال 25 فیصد ہمارا بجٹ کاٹ لیا اور ان تمام مشکلات کے باوجود چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ویڑن کے لحاظ سے اوران کی ہدایات پر چیف منسٹر سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک بہت ہی بہترین بجٹ پیش کیا جس میںخاص طور عام لوگوں کے لیے فائدہ اور پھر ترقیاتی اسکیموں کا جال ہے کوئی ایک تحصیل ایسی نہیں ہے جس کی کوئی ایک اسکیم ڈولپمنٹ میں نہ آئی ہوتو ہم ان مشکلات کے باوجود عام لوگوں کی مدد کریں گے تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا 20 فیصد حالانکہ ہم ہر سال ہم کرتے رہے ہیں پھر جوعام مزدور کی اجرت 25 ہزار کردیا گیا اور بھی بہت سے پروگرام ہیں آدیکھیں گے صحیح طریقے سے تو کہ یہ عام آدمی کا بجٹ ہے عام لوگوں کا بجٹ ہے آپ پڑھیں گے عام لوگوں کا بجٹ جس میں ان کی بھلائی کے لیے کام کیا گیا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں