عدالتی احکامات کے باوجود سکھر کے مختلف علاقوں سے سائن بورڈ نہیں ہٹائے جا سکے

جمعہ 18 جون 2021 18:17

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) عدالتی احکامات کے باوجود سکھر کے مختلف علاقوں سے سائن بورڈ نہیں ہٹائے جا سکے، گذشتہ روز چلنے والے تیز ہوا?ں کے باعث شہر میںلگے سائن بورڈ خطرے کی علامت بن گئے ، دیو قامت سائن بورڈ حادثے کا باعث بن سکتے ہیں ، شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر ، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے واضع احکامات کے باوجود ملک کے دیگر شہروں کی طرح صوبہ سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میٰں انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی مجرمانہ غفلت اور رشوت ستانی کی وجہ سے مختلف علاقوں ملٹری روڈ ، مینارہ روڈ ، گھنٹہ گھر چاڑی ، گھنٹہ گھر ، بیئراج روڈ ، گلوبل چوک ، بندر روڈ و دیگر مقامات پر لگے ہوئے دیو قامت تشہیری سائن بورڈ ہٹائے نہیں جا سکے ہیں سکھر انتظامیہ کی جانب سے کاغذی کاروائی کرتے ہوئے شہر سے چھوٹے سائن بورڈ ہٹا دیئے گئے تھے لیکن رشوت کے عیوض اور سیاسی مداخلت کے باعث دیو قامت سائن بورڑ اب بھی لگے ہوئے ہیں گذشتہ روز سکھر میں چلنے والی تیز طوفانی آندھی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں لگے سائن بورڈ کی لوہے کی چادریں اکھڑ کر ہوا میں تیرنے لگی اور کئی سائن بورڈ تو تیز ہوا کا سامنا ہی نہ کرسکے شہری و سماجی حلقوں کی جانب سے شہر میں سائن بور ڈ نہ ہٹانے پر گہری تشویش کا اظہار اور سکھر انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سکھر انتظامیہ سائن بورڈ نہ ہٹا کر کسی بڑے حادثے کا انتظار کر رہی ہے ایسے ماحول میں شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالی جا رہی ہے جو لمحہ فکریہ ہے ہم ایسے عمل کی مذمت کرتے ہیں اور بالا حکام سے نوٹس لیکرجان لیوا سائن بورڈ ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں