ہوٹل پر ٹی وی کی آواز تیز چلانے پر میرانی اور ابڑو برادری میں جھگڑا ،دونوں گروپوں کے 7 افراد زخمی

جمعہ 18 جون 2021 18:17

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) ہوٹل پر ٹی وی کی آواز تیز چلانے پر میرانی اور ابڑو برادری میں جھگڑا ،دونوں گروپوں کے 7 افراد زخمی ، اسپتال منتقل ،پولیس نے پہنچ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچا لیا ،دونوں برادری کے زمہ دار افراد گرفتار فصیلات کے مطابق تھانہ نیو پنڈ کی حدود قریشی گوٹھ سکھر پر غلام مصطفیٰ ابڑو کے ہوٹل پر تیز آواز میں ٹی وی پر چلنے والے گانوں پر علاقے کے میرانی برادری کے افراد نے ہوٹل مالک کو آواز تیز چلانے سے منع کیا جس پر بات بگڑ گئی اور نوبت جھگڑے تک جاپہنچی ابڑو برادری اور میرانی برادری دونوں گروپوں کے درمیان چاقو اور لوہے کے سریوں اینٹوں اور لکڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جھگڑے کے دوران ابڑو برادری کے چار افراد غلام مصطفیٰ ابڑو،غلام حسین ابڑو،فرمان ابڑو، عبدالوھاب ابڑو جبکہ میرانی برادری کے تین افراد محمد سلیم میرانی،محسن میرانی،بشیر میران زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے مقام پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرلیا زخمیوں کو تھانہ نیو پنڈ پولیس نے میڈیکل لیٹر دے کر سول اسپتال سکھر علاج کیلئے روانہ کیا تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں