سکھر پولیس کا اسنوکر پر چھاپہ ، جوا کھیلتے ہوئے 5 افراد گرفتار

جمعہ 18 جون 2021 18:17

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) سکھر پولیس کا اسنوکر پر چھاپہ ، جوا کھیلتے ہوئے 5 افراد گرفتار ،داؤ پر لگی رقم برآمدتفصیلات کے مطابق تھانہ نیو پنڈ پولیس نے حدود آغا بدرالدین کالونی پر عوامی شکایات ملنے پر میٹھل چنہ کے اسنوکر پر کاروائی کرتے ہوئے اسنوکرجواء کھیلتے ہوئے میٹھل چنہ سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر کے قبضے سے اسنوکر پر داؤ کی لگی رقم 10 ھزار روپے نقد رقم برآمد کرکے تھانہ نیو پنڈ سکھر پر لاکپ کردیا پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں کی جانب سے کئی بار شکایات موصول ہوئی تھی کہ اسنوکر پر نوجوان نسل جواء کھیل رہی ہے اور معاشرتی برائیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں