خطیر رقم سے تعمیر ہونے والا ڈگری کالج اسپورٹس گراؤنڈ انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث مسائل کاشکار ہوگیا

ہفتہ 19 جون 2021 18:43

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) خطیر رقم سے تعمیر ہونے والا ڈگری کالج اسپورٹس گراؤنڈ انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث مسائل کاشکار ہوگیا ،نالیوں اور گٹروں کے جمع پانی نے تالاب کی شکل اختیار کرلی ،کھلاڑیوں کو پریشانی کا سامنا،صوبائی وزیر کھیل،محکمہ تعلیم سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہتفصیلات کے مطابق نیو تعلقہ سکھر میں خطیر رقم سے از سر نو تعمیر ہونے والا ڈگری کالج گراؤنڈ سکھر انتظامیہ سمیت محکمہ اسپورٹس اور محکمہ تعلیم کے بالا افسران کی عدم توجہی کے باعث مسائل کاشکار ہوگیا ہے گراؤنڈ کی تعمیرات اور کھلاڑیوں کو کھیل کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کروڑوں روپے خرچ کئے گئے تھے لیکن افسوس کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود متعلقہ اداروں کی ناقص کارکردگی اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے نالیوں اور گٹروں کا گندہ گراؤنڈ میں جمع ہونا شروع ہوگیا ہے ڈرینج کے پانی نے تالاب کی شکل اختیار کرلی ہے جبکہ صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گراؤنڈ کے چاروں اطراف گندگی کے ڈھیر بھی انتظامیہ کو منہ چڑا رہے ہیں ،ڈگری کالج گراؤنڈ کی ابتر صورتحال کے حوالے سے کھلاڑیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ کھیلوں کی سرگرمیاں مانند پڑ رہی ہیں شکایات کے باوجود گراؤنڈ کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے کھیلوں سے وابستہ تنظیموں سمیت کھلاڑیوں نے ،صوبائی وزیر کھیل،محکمہ تعلیم سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر گراؤنڈ کی حالت زار بہتر بنانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں