سکھر :کورونا وائرس کے باعث 60سالہ شخص انتقال کرگیا

ہفتہ 19 جون 2021 18:43

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) کورونا وائرس کے باعث 60سالہ شخص انتقال کرگیا،میت ایس او پیز کے تحت ورثاء کے حوالے ،رواں ہفتے انتقال کرجانے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی، ایدھی انفارمیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق سکھر سول آئسولیشن سکھر COVID 19 کے وارڈ میں آر ڈی 186 صالح پٹ کا رہائشی 60 سالہ ارباب علی ولد محمد پریل جو کہ کورونا وائرس میں فوت ہوگیا، ایدھی سکہر کے رضاکاروں نے ورثاء کے ساتھ مل کر ایس اوپیز کے تحت میت تدفین کے لئیے ایدھی ایمبولینس کے زریعے آر ڈی 186 صالح پٹ پنہچادی ہے واضع رہے کہ رواں ہفتے کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں